ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کے کیس سے متعلق سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے جب کہ میڈیا سے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرزکو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلےکی اجازت ہے، اس کے علاوہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس کےفریقین داخل ہوسکیں گے۔
سپریم کورٹ کے روم نمبر6 اور 7 میں اسپیکرز کے ذریعے عدالتی کارروائی سنی جاسکےگی۔