ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا کوچز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کا عمل مکمل ؛ اہم تبدیلیوں کا امکان

پی سی بی کا کوچز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کا عمل مکمل ؛ اہم تبدیلیوں کا امکان
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ کاصوبائی کوچز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کا عمل مکمل،نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن گرانٹ بریڈ برن نے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کاصوبائی کوچز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کا عمل مکمل ہوگیا،نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن گرانٹ بریڈ برن نے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،ذرائع کے مطابق تین کوچز کی ٹیمیں تبدیل کی جائیں گی،سینٹرل پنجاب کے ہیڈکوچ شاہد انور کو سدرن پنجاب ،سدرن پنجاب کے ہیڈکوچ عبدالرحمٰن کو خیبر پختونخوا،خیبر پختونخوا کےہیڈ کوچ عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ تعینات کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

ناردرن کے ساتھ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کی جائے گی،ادھر حافظ سجاد اکبر کی جگہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عرفان فاضل سدرن پنجاب کے معاون کوچ کے لئے مضبوط امیدوار کےطور پر سامنے آئے ہیں، انڈر 19اور انڈر 16 ٹیموں کے کوچز کی ٹیموں میں بھی رد وبدل کیا جائے گا،کوچز کی ٹیموں میں رد وبدل کا عمل اوردیگر ضروری امور اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer