ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی کے علاقے میں مکان کی چھت گئی

ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف
کیپشن: ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)نشتر کالونی کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران مکان کی چھت گرنے سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو نے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیوکے مطابق چھت گرنے کا واقع اعوان مارکیٹ مین بازار کے قریب پیش آیا جہاں اللہ دتہ نامی شخص اپنے مکان کا تعمیراتی کام کروا رہا تھا ۔اسی دوران ایک کمرے کی ٹی آر اور گارڈر کی چھت اچانک گر گئی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 55 سالہ اللہ دتہ اور اسکے بیٹے بائیس سالہ بابر اور تیس سالہ خاور شامل ہیں۔

واضح رہے  گزشتہ دنوں ہی وسن پورہ کے ہنستے بستے گھر پر  بھی اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی تھی جب بوسیدہ   مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔مرنے والوں میں 2خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔تعمیراتی کام کے دوران تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی،تیسری منرل پر کمرہ بنایا جا رہا تھا ، پہلے گراؤند فلور کی ٹی آر کی چھت بوجھ برداشت نہ کرسکی۔