ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارشوں کے  پیش نظر الرٹ جاری

rain
کیپشن: rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کمشنر لاہور نے بارشوں کے پیش نظر واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شہر کے نالوں کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔
کمشنر لاہور ڈویثرن کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج اور آنےوالے ہفتے کے دوران بارشوں کی پیشنگوئی ہے-کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شہر کے نالوں کی روانی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کمشنر نےنالوں میں رکاوٹیں اور آلائشیں نکالنے کیلیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نالوں میں رکاوٹوں و آلائشوں پر ون ون تھری نائن پر فوری اطلاع کریں۔

 دوسری جانب  لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے،  ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ پر شہر کی آب وہوا مضرصحت ہے۔  شہری گھر وں سے نکلنے سے قبل ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔