ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی شو بگ با س دیکھنے والوں کے لئے اہم خبر

salman khan
کیپشن: salman khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بگ با س ایک ایسا شو ہے جسے بھارت سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں دیکھا جاتا ہے۔  بگ باس کا بھارتی ٹیلی ویژن کے ریئلٹی شو میں سب سے بہت چرچاہے۔ تاہم ، اس شو کو انتہائی مقبول بنانے والا اس کا میزبان سلمان خان ہے۔  سلمان خان نہ صرف مقبول  ہیں بلکہ  زندہ دل  اور خوش مزاح  ​​بھی ہیں۔

 تفصیلا ت کے مطابق با لی وڈ  کی معروف سٹریمنگ سروس  نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے شو ’بگ باس کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر  معروف میز با ن اور ہدا یتکا ر کرن جوہر کی تصویر آویزاں ہے۔یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں سٹریمنگ سروس ووٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کرن جوہر بگ باس کے آئندہ سیزن کی ڈیجیٹل اقساط کی میزبانی کریں گے۔یہ شو  8 اگست کو پریمیئر ہوگا۔

   اداکار سلمان خان ایک دہائی سے بھارتی ٹی وی چینل پر اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں،اب خبر آئی ہے کہ   کرن جوہر نے سلمان خان کی جگہ نہیں لی  البتہ وہ صرف سٹریمنگ سروس ووٹ پر شو کی کچھ اقساط کی میزبانی کریں گے۔

 واضح رہے کہ کرن جوہر ایک بھارتی ہدایت کار،  اداکار، سکرین پلے رائٹر اور ٹی وی میزبان ہیں۔  ان کی پروڈکشن کمپنی کا نام دھرما پروڈکشنز ہے اور بالی وڈ کی کئی کامیاب ترین فلموں کا سہرا اس کے سر ہے۔