ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور کی جنرل ہسپتال آمد

ccpo Lahore
کیپشن: ccpo Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ سب انسپکٹر ناصر حمید کو فالج کے حملے کے باعث جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ہسپتال میں ناصر حمید کی عیادت کی ۔
 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ناصر حمید پر فالج کا حملہ ہفتے کی شام ہوا، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے پہلے شاہدرہ اور بعد میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ناصر حمید کے دائیں جانب فالج کا حملہ ہوا ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے جنرل ہسپتال میں ناصر حمید کی عیادت کی۔ اس موقع پر دونوں افسران نے ناصر حمید کے اہل خانہ کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی یقین دہانی کرائی۔ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ۔