(ویب ڈیسک) چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ سمارٹ فون 2017ء میں متعارف کرائے گئے جیلی فون کا نیا ورژن ہے، یہ فون 3 انچ ڈسپلے، 2000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ 8 اور 16 میگا پکسل کیمروں، اپ گریڈ کیمرا سسٹم اور جی پی ایس سنسر سے لیس ہے۔ چینی کمپنی یونی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون کی بیٹری لائف 2017 کی ڈیوائس سے دوگنا زیادہ وقت تک کام کرتی ہے۔
یہ فون آپ کے موبائل کے حوالے سے ساتھی ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی، جس کو لے کر باہر گھومنا، ورزش کرنا یا بڑے حجم کے سمارٹ فون سے کچھ دور رہنا آسان ہو۔
Are you looking for small phone,here is the answer.The World's Smallest Android 10 4G Smartphone #Jelly2 is waiting for you which is a 3-inch screen by #Unihertz#UnihertzJelly2
— Tech Reviewer (@techReviewer_) July 24, 2020
Photo Credits: @verge pic.twitter.com/iBaF9nOxID