ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم قیمت رہائشی اپارٹمنٹس بنانے کے منصوبہ پر کام شروع

کم قیمت رہائشی اپارٹمنٹس بنانے کے منصوبہ پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے پر کام شروع، نئے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے گئے ہی ۔ منصوبے کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا نام دیا گیا ہے۔   

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت اپارٹمنٹس سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا، چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زید ی، چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود اور ڈائریکٹر فنانس محمد اختر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

یہاں پانچ مختلف کیٹیگریوں کے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، جن کا رقبہ 650 مربع فٹ سے 2200 مربع فٹ تک ہو گا۔ اپارٹمنٹس کے لے آﺅٹ پلان کی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے حاصل کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپارٹمنٹس کیلئے اراضی ایل ڈ ی اے سٹی سکیم کی طرز پر حاصل کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 800 کنال اراضی پر چار ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ ان اپارٹمنٹس کی قیمتیں ایل ڈی اے اور دیگر سرکاری ملازمین اور کم آمدنی والے افراد کی پہنچ میں رکھی جائیں گی۔ یہ اپارٹمنٹ اڑھائی سے تین سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔