گل پانڑہ کی ڈانس ویڈیو کامعاملہ کھل کرسامنے آگیا

گل پانڑہ کی ڈانس ویڈیو کامعاملہ کھل کرسامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معروف پشتو گلوکار ہ گل پانڑہ کی لنڈی کوتل  ڈپٹی کمشنر کے  ریسٹ ہاؤس میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، اس حوالے سےپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماارباب خضر حیات کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پی  کے ڈپٹی کمشنر کے  ریسٹ ہاؤس میں معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس پر ایکشن لیتے ہوئےمعاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا،لنڈی کوتل  ڈپٹی کمشنر کے ریسٹ ہاؤس میں بنائی جانے والی ویڈیو پر انکوئری رپورٹ مکمل کرکے خیبر پی کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو بھیجوائی تھی، اب معاملے میں نیا موڑ آگیا،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماارباب خضر حیات کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا گیا۔

خط میں تحریر کیا گیا کہ  گل پانڑہ میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی، گل پانڑہ سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے۔ گلوکارہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی، گل پانڑہ نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹاک وڈیو بنائی تھی۔ لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ گلوکارہ گل پانڑہ نے ذاتی اکاؤنٹ سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی، سوشل میڈیا پر گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  گلوکار ہ گل پانڑہ نے لنڈٖی کوتل ڈپٹی کمشنر کے  ریسٹ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پرصارفین کے ملے جلے کمنٹس سامنے آرہے ہیں۔معروف گلوکارہ نےڈپٹی کمشنر خیبر قبائلی ضلع کے بنگلے میں پشتو کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔

گلوکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوچکی ہے،عوام کی جانب سےکمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے،ویڈیو کو دیکھ کر کچھ صارفین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے ویڈیو کو سراہاجبکہ بعض نے اس پر دل کھول کر تنقید کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer