فیس بک اکاؤنٹ کو محفوظ بنانےکے طریقے

فیس بک اکاؤنٹ کو محفوظ بنانےکے طریقے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا کا استعمال نوجوان نسل میں بہت پایا جاتا ہے، فیس بک ایک ایسی اس سے متاثر ہوئے بغیر بڑے بھی نہ رہ سکے، فیس بک کے متعارف ہونے سے بہت سے فوائد بھی حاصل ہوئے اور مسائل نے بھی جنم لے لیاہے، مگر ان سے نجات حاصل کرنے کے لئے چند مندرجہ ذیل نکات پر عمل کیا جائے تو آپ کا فیس بک اکاؤنٹ محفوظ رہ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کا استعمال آج کل عام ہوچکا ہے,کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں سوشل اپیس کا استعمال بچے، بڑے، خواتین اور مرد حضرات میں کافی پایاگیا، فیس بک پر ذاتی اکاؤنٹ کی کچھ پرائیوسی کو عموماً نظرانداز کردیا جاتا ہے،اکاؤنٹ کے ہیک ہونے اور پاسورڈ کے کسی دوسرے کو پتہ لگ جانے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لئے آپ سیکورٹی چیک اپ کا فیچر استعمال کرکے جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ پر مزید سیکورٹی بھی لگا سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے معائنے کے فیچر سے اس طرح آپ کو مدد مل سکے گی۔

دوسری اہم بات ایسی ڈیوائسز سے باآسانی لاگ آؤٹ کریں جسے آپ نے طویل عرصے تک استعمال نہیں کیا یا آپ انہیں بھول گئے ہوں۔ اس لیے آپ جن ڈیوائسز اور براؤزرز (Browsers) کو فیس بک کے استعمال کی منظوری دیتے ہیں، صرف انہیں میں لاگ ان ہوں۔

فیس بک لاک ان کرنے اور لاک آؤٹ ہونے پر سکیورٹی پاسورڈ کو یقینی بنائیں کہ اچھی طر ح فیس بک سے لاک آؤٹ ہوگئے ہیں،سکیورٹی پاس ورڈ کو 5،6 ماہ میں تبدیل کرتے رہے اور اس کو مصبوط بنائیں،پاس ورڈ کے لئے ایسے الفاظ کا چناؤ کریں جو عام استعمال والے نہ ہوں،ایسا پاسورڈ رکھیں کہ جس کا مشکل سے اندازہ لگایا جاسکے۔

اگر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ایپلی کیشنز سے لاگ آن کرنے کا آپشن استعمال کرتے ہیں تو آپ ان ایپلی کیشنز کا ترتیب وار جائزہ لیں جن سے آپ منسلک ہیں۔ اس سے آپ کو ان بااعتماد اور زیر استعمال ایپلی کیشنز سے اپنا فیس بک اکاؤنٹ منسلک رکھنے میں باقاعدہ مدد ملے گی ۔

اگر آپ مسلسل اس بات پر حیران ہیں کہ آپ نے حادثاتی طور پر کوئی چیز پوسٹ کردی یا کوئی پوسٹ لائک کردی ہے تو پھر آپ کو ایکٹویٹی لاگ میں جاکر دیکھنے سے باآسانی مدد ملے گی۔ آپ کی ایکٹویٹی لاگ میں فیس بک کی تمام سرگرمیاں تاریخ کے ساتھ موجود ہیں جو آپ سرانجام دے چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer