سونا مہنگا ہوگیا

سونا مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : لاہورشہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اونچی اڑان، شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل گیا ہے۔ جیولرز برادری کے قائدین کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج اور تعمیراتی شعبہ میں شدید مندی کے باعث اب سرمایہ کار سونے کے زیورات کی خریداری کی شکل میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں ملک میں نئی تاریخ رقم کررہی ہیں۔ہفتہ کے روز صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 500 سو روپے مزید اضافے کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھکر 1لاکھ 20 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 10 ہزار 366 روپے کا ہوگیا جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 350 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام چاندی 1400 روپے کا ہوگیا۔لاہور کی جیولرز برادری نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

زرگرز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔صرافہ بازاروں کے جیولرز کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کورونا کے باعث بند شعبوں میں جب تک کاروبار نہیں کھلتے تب تک سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔ مقامی سطح پر سونا مہنگا ہونے کی ایک بڑی وجہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہے۔ مقامی جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ اس شعبے کی تجارت کیلئے تباہ کن ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer