ارطغرل کی حلیمہ سلطان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ،دیکھنے والے حیران

ارطغرل کی حلیمہ سلطان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ،دیکھنے والے حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ترک ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ترک اداکاروں سے محبت کی بدولت پاکستانی مداحوں کو ترک اداکاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اپنے مداحوں کے لیے آنے والے ہر پیغام میں خصوصاً مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی کاسٹ کی جانب سے ضرور کوئی نا کوئی پیغام دیکھنے میں آتا ہے ۔پاکستانی مداح بھی ڈرامے میں بھرپور دلچسپی لینے کی بدولت ترک اداکاروں انکے کرداروں کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی نئی نئی پوسٹس کی بدولت سر گرم نظر آتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی مشہور ترک اداکارہ اسراءبیلگیچ سے بھی مداح انکی خوبصورتی اور اداکاری کی بدولت سب سے زیادہ متاثر ہیں اور حلیمہ سلطان بھی مسلسل پاکستانی مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی مقبولیت ہی کی بدولت وہ بہت سے پاکستانی برانڈز کی برانڈ ایمبیسڈر بھی گئی ہیں ۔انکی نئی مشہور ہونے والی ویڈیو میں انہیں ارطغرل غازی کی ہی کاسٹ کی ایک اداکارہ ،ایزگی عصمہ کرُکلوکے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے ڈرامے میں بانوچیچک کا جا ندار کردار نبھایا تھا۔ جسے حلیمہ سلطان کے بعد پاکستان میں کافی پذیرائی ملی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونو ں اداکارہ کسی تقریب کے دوران مل کر ڈانس کر رہی ہیں اور ویڈیو کے اختتا م پر حلیمہ سلطان عصمہ کے چہرے پر بوسہ  دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔شائقین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اپنی پسند کی دونوں اداکارائوں کو ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں ترک اداکارہ عصمہ کُرکلو کا پاکستانی مداحوں کے لے ایک خصوصی بیان سامنے آیا تھا،جس میں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ؛مجھے آپ لوگوں کی جانب سے سینکڑوں محبت بھرے اور اپنائیت سے بھرپور پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔یہ پیغامات میرے دل کے بہت قریب ہیں اور انکے لیے آپ سب کا بیحد شکریہ۔

View this post on Instagram

« Salut! C’est encore moi » ???? #tbt

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu) on

یاد رہے کہ ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی" وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پی ٹی وی پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہاوراس ڈرامہ کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے جس کی کہانی اسلامی تاریخ پر مبنی ہے۔یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھاکو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یکم رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے " ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے اور اس سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer