سٹی42: ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 تک جا پہنچی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 36 ہزار 596 ہو گئی ۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5787 ہو گئی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج، بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 200 سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے اب تک 64692 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 1465 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950 میں سے 8419 بیڈزخالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2345 میں سے 2212 بیڈز خالی ہیں۔ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5820 میں سے 5581 بیڈز خالی ہیں۔
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یوز میں کورونا آئسولیشن وارڈز کے 1631 بستروں میں سے 1586 خالی ہیں۔ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں قائم ایچ ڈی یوز کے 2646 بیڈز میں سے 2400 خالی ہیں اور لاہور میں ایچ ڈی یوز کے 508 میں سے 465 بیڈزخالی ہیں۔