"اپوزیشن مال روڈ کو یرغمال نہ بنائے ، ناصر باغ میں جلسہ کرلے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ماضی میں کی جانے والی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے یوم سیاہ منا رہی ہے، جلسہ کرنے سے منع نہیں کیا، شوق پورا کرنا ہے تو ناصرباغ میں ابھی اجازت دیتا ہوں۔

الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جلسہ کرنا ہے تو ناصر باغ میں کر لے میں ابھی اجازت دیتا ہوں، سکیورٹی بھی دیں گے۔ انہوں نےکہاکہ ماضی میں ہم مال روڈ پر جلسے جلوس ان کی کرپشن کو سامنے لانے کیلئے کرتے رہے ہیں، اگر اپوزیشن نے ہماری کرپشن پر بات کرنی ہے تو مال روڈ پر آجائیں بات کر لیتے ہیں۔

  اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسہ نہیں بلکہ مال روڈ بند کرنا چاہتی ہے جو ہم نہیں کرنے دیں گے، اسلم اقبال نے ڈرائنگ ورکشاپ میں شریک بچوں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے، تقریب میں اطہر علی خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء بھی شریک تھے ۔

Sughra Afzal

Content Writer