بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، 219 فیڈرز ٹرپ

بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، 219 فیڈرز ٹرپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، 219 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بارش کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، لیسکو ترجمان کے مطابق بارش کی وجہ سے ترسیلی نظام متاثر ہوا جس کی وجہ سے لیسکو چیف کی ہدایات پر عملے کو الرٹ کر دیا گیا، بارش کا سلسلہ تھم جانے پر لیسکو کے لائن سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا۔

 بارش کی وجہ سے گلبرگ، کینٹ، اچھرہ، باٹا پور، تقی پور، بادامی باغ اور اندرون لاہور سمیت شمالی لاہور میں بجلی کی فراہمی معطل ہےجس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer