(راؤ دلشاد) 5 مرلہ سے زائد کی رہائشی و کمرشل عمارت میں درخت لگانا لازمی قرار، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا 5 مرلہ سے زائد رہائشی عمارت بلڈنگ پلان کی منظوری گرین ایریاز سے مشروط کرنے کا فیصلہ، درخت نہ لگانے والے رہائشی عمارتوں کے نقشے منظور کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن و کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کی اجازت دے دی، کمشنرکی زیر صدارت شہر میں عمارتوں کے بائی لاز سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر چیف آفیسر محمود مسعود تمنا، پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحیدالزمان، زونل آفیسر اقبال ٹاؤن رائے امتیاز اور زونل آفیسر نشتر زون امین مغل نے شرکت کی۔
ایم او پلاننگ رانا نوید اختر نے بلڈنگ بائی لاز اور نقشوں کے تکنیکی امور اور ایچ ایل ڈی سی سے منظور نقشوں کی باقاعدہ منظوری بارے بریفنگ دی۔
آصف بلال لودھی کا کہنا تھاکہ بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی، نقشہ گرین ایریا کے بغیر منظور نہیں کیا جائے گا، 5 مرلہ تا 10 مرلہ کے گھر میں درخت لگانا لازم قرار دے دیا گیا