علی ساہی: لاہور سمیت صوبہ بھر سے غنڈہ گرد عناصر کا خاتمہ ہوگا، آئی جی پنجاب نے سی پی او لاہور سمیت بڑے شہروں کو تمام غنڈہ عناصر کی تفصیلات 27 جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔
آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی جانب سے ایک ماہ قبل پنجاب بھر سے ٹاپ ٹونٹی بدمعاشوں کی لسٹیں مانگی گئی تھیں جوکہ موصول ہوچکی ہیں، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت بڑے شہروں سے تمام غنڈہ عناصر کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
اور ان کے خلاف جو ایکشن لیا گیا ہے جتنے مقدمات ہیں وہ بھی بھجوائے جائیں تاکہ غنڈہ گرد عناصر کا خاتمہ کرکے شہریوں کواحساس تحفظ فراہم کیا جاسکے۔