بھارت نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کروائی، دو مقدمات سامنے لا رہے ہیں، سیکرٹری خارجہ کا اعلان

Sirius Qazi Secretary Foreign Affairs, Pakistan Foreign Office, Shahid Lattif Daska, City42
کیپشن: File Photo Foreign Secretary Syrus Qazi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے  بتایا ہے کہ پاکستان کے اندر حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ دہشتگردی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بھارتی دہشتگرد گروہ اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ہم فی الحال 2 مقدمات سامنے لا رہے ہیں۔

جمعرات کے روز  دفتر خارجہ اسلام آباد میں قومی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئےسیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ شاہد لطیف کو انڈین ایجنٹوں کی مدد سے قتل کیا گیا، عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی، عمیر کا اعترافی بیان موجود ہے،12 اکتوبر کو محمدعمیر ملک سے بھاگ رہا تھا جس کو گرفتار کیا گیا، یوگیش کمار سے بینک ٹرانزیکشن کے شواہد بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راولاکوٹ میں شہری محمد ریاض کو مسجد میں قتل کیا گیا، محمد عبداللہ علی نے محمد ریاض کو ستمبر میں قتل کیا، محمد عبداللہ علی نے گرفتاری کے بعد سہولت کاروں کو پہچان لیا، ہمارے پاس ہندوستانی ایجنٹوں کے شواہد موجود ہیں۔

 سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ مودی حکومت نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماکو قتل کرایا۔ بھارتی ایجنٹ سے متعلق ہمارے پاس ثبوت ہیں، 
 سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ شاہد لطیف کو قتل کر نے کیلئے مقامی لوگوں کو بائر کیا گیا۔عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ہم فی الحال 2 مقدمات سامنے لا رہے ہیں۔
 سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر کو محمدعمیر ملک سے بھاگ رہا تھا جس کو گرفتار کیا گیا۔ ہم انڈیا ٹارگٹ کلنگ کے ثبوت آج پیش کریں گے۔ عمیر کا اعترافی بیان موجود ہے۔ بھارتی ایجنٹس پاکستان میں شہریوں کو قتل میں ملوث ہیں،ثبوت مل گئے۔

سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی شہروں کو قتل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی شہریوں اور ملک میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صرف ہم نہیں بلکہ کینیڈا حکام نے بھی یہی کیا ہے۔