انوکھے انتخابی نشان کے بعد مہم بھی سب سے منفرد,گاڑی جوتوں اور پیالوں سے سجادی

انوکھے انتخابی نشان کے بعد مہم بھی سب سے منفرد,گاڑی جوتوں اور پیالوں سے سجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رحیم یارخان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے آزاد امیدواروں کو جوتے اور پیالے کا انتخابی نشان ملنے پر کارکنوں نے انتخابی مہم چلانے کے لیے گاڑی پر جوتے اور پیالے سجا دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو جوتے اور پیالے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا، جس کے بعد دونوں امیدواروں کے کارکنان نے انوکھی انتخابی مہم شروع کردی، جو کہ رحیم یار خان سمیت سوشل میڈیا پلیٹفارم پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ 

 آزاد امیدواروں کے کارکنان نے سفید گاڑی کو جوتے اور پیالے سے سجادیا، جس کے بعد جوتوں اور پیالوں سے سجی ہوئی گاڑی آس پاس کے لوگوں کی توجہ مبزول کرنے لگی، اول اول دیکھنے پر سب کو یہ گمان ہوا کہ یہ برائے فروخت ہیں، لیکن یہ بعد میں لوگوں کو اندازہ ہوا کہ یہ انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ پیالوں اور جوتوں سے سجی اس گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔ 

واضح رہے کہ این اے 172سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کو انتخابی نشان جوتا اور پی پی 262 میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کو پیالے کا نشان ملا ہے۔