ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات    

Asif zardari,Shahbaz sharif,meeting,City42
کیپشن: Shahbaz sharif and Asif zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، ایازصادق، سعدرفیق اور پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم موجود تھے،ملاقات میں پنجاب اور کے پی انتخابات سمیت سیاسی چیلنجز بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحادسےتمام چیلنجزکامقابلہ کریں گی۔

 دوسری جانب اماراتی صدر نے  وزیر اعظم شہباز شریف کو کہا ہے کہ آپ تیاری کریں، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا چاندنہ ائیرپورٹ پر استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور  اماراتی صدر کی ملاقات برادرانہ ماحول میں ہوئی، شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے بڑی والہانہ محبت کا اظہارکیا اور  وزیراعظم کا ہاتھ تھامے اپنے جہاز میں لےگئے، صدر یو اے ای نے وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنےکا بھی عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرےگا۔