ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر

Punjab police,vacancies,postponed,City42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس میں درجہ چہارم کی بھرتیاں بھی موخر کردی گئیں،آئی جی آفس کی جانب سے جمعرات کو بلائے گئے درخواست گزاران کو آگاہ کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

پنجاب پولیس میں چھوٹےملازمین کی بھرتیاں موخر کردی گئیں۔25جنوری سے 2فروری تک انٹرویو منسوخی کا مراسلہ بھجوا دیا گیا،لاہور سمیت پنجاب بھر سے درجہ چہارم کے لئے بھرتیاں کی جانا تھیں اوربڑے پیمانے پر خالی سیٹوں پر بھرتیاں کی جانی تھیں۔گزشتہ ہفتے کانسٹیبلز اور وائرلیس آپریٹر کی بھرتیاں بھی منسوخ کردی گئی تھیں۔