95ویں آسکر ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا

Oscars Awards
کیپشن: Oscars Awards
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے 95ویں آسکر ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بہتین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزد کی گئی متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ آسکرز کی حتمی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی۔

گزشتہ شب براہ راست نشریات کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور ’جوائے لینڈ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر رض احمد نے ایلیسن ولیمز کے ساتھ نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ تاہم صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوائے لینڈ جرمن، پولینڈ، آئرلینڈ، بیلجیم اور ارجنٹائن کی فلموں کا مقابلہ نہ کرسکی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مذکورہ فلم کو اکیڈمی ایوارڈز نے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں شارٹ لسٹ کیا تھا تاہم اب یہ حتمی فہرست میں جگہ نہ بناسکی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-25/news-1674643039-1099.jpg

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 95 ویں آسکر نامزدگیوں میں جرمن فلم ’ ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس‘ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔ہالی ووڈ کی اس سائنس فکشن فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکارہ اور بہترین معاون اداکار سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پہلی جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی فلم ’آل کوایٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ ‘ اور ’دی بینشیس آف انیشیر‘ کو 9 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جبکہ غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں بھارتی فلم ’’ آر آر آر‘‘ کا گانا Naatu Naatu بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ملالہ یوسفزئی کی حمایت یافتہ مختصر دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کو بھی آسکرز کی حتمی نامزدگی کی فہرست میں جگہ مل چکی ہے۔

یاد رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا جس میں نامزد ہونے والوں کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔