واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ، بڑی مشکل حل

WhatsApp
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف کرا دی گئیں،جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہو گئی ۔

 واٹس ایپ میں اسٹیٹس فیچر کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس ہو گئیں۔ اب صارفین اپنے اسٹیٹس میں اپنی ریکارڈ آواز کو بھی بطور آڈیو اسٹیٹس لگا سکیں گے۔واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی ریکارڈ شدہ آڈیو کو اپنے اسٹیٹس پر لگا سکیں گے لیکن یہ اپ ڈیٹس ابھی منتخب اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز پر دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن صارفین کو یہ اختیار دے گی کہ وہ فیصلہ کرسکیں کہ ان کے وائس اسٹیٹس کون کون سنتا ہے اور صارفین اپنی آواز کی ریکارڈنگ پر بھی کنٹرول رکھ سکیں گے کیونکہ فیچر کی مدد سے اسٹیٹس پبلک کرنے سے قبل ڈیلیٹ کا آپشن بھی دستیاب ہو گا۔

صارفین اپنی 30 سیکنڈ کی آواز ریکارڈ کر کے اسٹیٹس پر لگا سکیں گے جو 24 گھنٹے تک موجود رہے گی اور مقررہ وقت کے بعد ختم ہو جائے گی۔ اسٹیٹس فیچر میں ہونے والی یہ اپ ڈیٹ آنے والے ہفتوں میں دیگر واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔