ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت میں گیس لیکج سے دھماکہ، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

صوبائی دارالحکومت میں گیس لیکج سے دھماکہ، 4 بچے جھلس کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بادیزئی ٹاؤن میں رہائش پذیر حاجی حنفیا خان کے گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میں اس کے 4 بچے جاں بحق اور  2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی جبکہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیوں کے مطابق گیس دھماکے سے گھر کی چھتیں اڑ گئی ہیں ،  جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین سالہ بیٹا بصیر احمد، چھ سالہ بیٹی فرشتہ بی بی ، آٹھ سالہ بیٹا قدرت اللہ تیرا سالہ بیٹا شامل ہیں۔ 

https://i.samaa.tv/primary/2023/01/250920501613ea1.jpg

 قبل ازیں گزشتہ روز منگل 24 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔

کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔