(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے،حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو مالدیپ کی ہے جس میں اداکارہ بڑی محبت سے طوطوں کا دانہ کھلا رہی ہیں،طوطے ان سے اس قدر مانوس ہیں کہ بغیر ڈرے ان کے ہاتھ پر رکھا دانہ کھا رہے ہیں۔
لان میں کھڑی کترینہ کیف ہاتھ پر دانہ رکھتی ہیں اور بازو پھیلادیتی ہیں ایک طوطا ان کے ہاتھ پر آکر دانہ کھاتا ہے اتنے میں تین چار طوطے اور بھی آکر ان کے بازو پر بیٹھتے ہیں ۔بالی ووڈ اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہے ۔اداکار ہ نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "سمندر کا دن۔"
View this post on Instagram