پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل  کی 2021 کی رپورٹ جاری کردی گئی پاکستان میں کرپشن کی رینکنگ میں 16درجے اضافہ ہوا ہے، پاکستان کرپشن انڈیکس میں 140ویں نمبر پر آگیا،2020 میں پاکستان  کا124واں نمبر تھا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق  پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ،  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، جو اب 28 ہو گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔ 

پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور حکومت میں 4درجےتنزلی ہوچکی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان 2020 میں 31اور 2019میں 32اسکور پر تھا، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2020میں پاکستان کا نمبر 124واں تھا۔ رپورٹ کے مطابق   کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتاہے.واضح رہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔