ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ڈی ایم جی افسران ’’حکومت‘‘ کرنے لگے

پنجاب میں ڈی ایم جی افسران ’’حکومت‘‘ کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: پنجاب میں ڈی ایم جی افسران ’’حکومت‘‘ کرنے لگے،صوبے میں ڈی ایم جی افسران پی ایم ایس افسران کے حقوق پر قابض،پنجاب کے 12اضلاع میں پی ایم ایس کی سیٹوں پر ڈی ایم جی ہی ڈی سی تعینات ہیں۔
 پنجاب میں 36 میں سے 24 اضلاع میں ڈی سی ڈی ایم جی افسران ڈپٹی کمشنر لگائے گئے ہیں۔ کوٹے کے مطابق پنجاب میں ڈی سی تعینات ہونے کیلئے ڈی ایم جی افسران کا کوٹہ 14 اضلاع ہے۔حکومت پنجاب نے کوٹے کے برعکس صرف 12 اضلاع میں پی ایم ایس افسران کو ڈی سی لگایا ہے۔کوٹے کے مطابق 22اضلاع میں ڈی سی کی اسامیاں پی ایم ایس افسران کی بنتی ہیں۔حکومت پنجاب نے جونیئر ڈی ایم جی افسران کو بھی ڈی سی لگا رکھا ہے۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ، ڈی سی ننکانہ زاہد پرویز،ڈی سی اوکاڑہ محمد علی اعجاز، ڈی سی گوجرانوالہ دانش افضال ڈی ایم جی افسران ہیں۔ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق، ڈی سی سیالکوٹ ،ڈی سی نارووال صبا اصغر علی، ڈی سی حافظ آباد محمدآصف رضا ،ڈی سی اٹک عمران حمید، ڈی سی چکوال بلال ہاشم بھی ڈی ایم جی افسران ہیں۔ڈی سی سرگودھا محمد اصغر جوئیہ، ڈی سی خوشاب حمزہ سالک ،ڈی سی میانوالی خرم شہزاد، ڈی سی فیصل آبادعلی شہزاد،ڈی سی ٹوبہ عمرجاوید،ڈی سی خانیوال سلمان خان ڈی ایم جی افسران ہیں۔ ڈی سی ساہیوال اویس مشتاق، ڈی سی وہاڑی خضر افضال چودھری ،ڈی سی لودھراں شعیب علی، ڈی سی بہاولپور عرفان کاٹھیہ،ڈی سی بہاولنگر محمد وسیم، ڈی سی رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر بھی ڈی ایم جی افسران ہیں۔ڈی سی مظفر گڑھ موسیٰ رضا، ڈی سی ڈی جی خان ذیشان جاوید،ڈی سی راجن پور عدنان محمود اعوان، ڈی سی چنیوٹ عاصم جاوید ڈی ایم اجی افسران ہیں۔پنجاب کے صرف 12 اضلاع میں ڈی سی، پی ایم ایس افسران ہیں۔کوٹے کے مطابق 60 فیصد اضلاع میں پی ایم ایس افسران کا ڈی سی ہونا ضروری ہے۔۔۔