علی ساہی : آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہورکے متعدد ایس پیز سمیت 15افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے ہیں۔تصور اقبال ایس پی آپریشنز اقبال ٹاون اور عاصم افتخار کو ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی سکیورٹی لاہورسردار ماوراہان خان کو ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔عمران احمد ملک ایس پی سیکورٹی لاہور اور تصور اقبال کو ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون تعینات کیا گیا ہے۔ محمد طاہر مقصود ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاون اورشہزاد حمید کو ایس پی سکیورٹی ٹو لاہور ہائی کورٹ لگا دیا گیا ہے۔ محمد اجمل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن ،عاصم افتخار ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون کی سیٹ سنبھالیں گے۔ بشری جمیل ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک پنجاب اور احمد نواز چیمہ ایس پی انوسٹی گیشن پنجاب تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
عبدالعاب ایس پی صدر گوجرانوالہ، احسان اللہ چوہان اے آئی جی مانٹیرنگ اینڈ کرائم اینالسزانوسٹی گیشن پنجاب کی سیٹ سنبھالیں گے۔ سید اسد مظفر ایس پی انویسٹی گیشن ٹو پنجاب، محمد افضل ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ ارشد زاہد ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی فیصل آباد اور گلفام ناصر کو ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کردیا گیا ہے۔