ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ کا  ایل ڈی اے کو 9 ارب روپے دینے سے انکار

محکمہ خزانہ کا  ایل ڈی اے کو 9 ارب روپے دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے لاہورکے میگا پراجیکٹس کیلئے ایل ڈی اے کو 9 ارب روپے دینے سے انکار کردیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے لاہور کے میگا منصوبوں  کے لئےمحکمہ خزانہ سے 9 ارب روپے مانگے تھے،  محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بجٹ نہیں ہے، لہذا جب تک میٹرو ٹرین دس ارب روپے کا قرضہ واپس نہیں کرتی تب تک ایل ڈی اے کو 9 ارب روپے جاری نہیں کئے جا سکتے۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس وقت کوئی پیسے نہیں،ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس اور شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر  کے لئےنو ارب روپے مانگے ہیں، محکمہ خزانہ نے مذکورہ رقم دینے سے انکار کردیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer