ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرتعلیم کی بیٹی معروف اداکارہ نکلیں

وفاقی وزیرتعلیم کی بیٹی معروف اداکارہ نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی معروف اداکارہ نکلیں، خبر سامنے آنے پر عوام حیران رہ گئے کیونکہ قبل ازیں اس بات سے لاعلم تھے،ان کی بیٹیپاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ تارا محمود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی بیٹی پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی مشہور اداکارہ ہیں،انسٹاگرام پر اداکارہ نے والد کے ہمراہ ایک تصویر بھی پوسٹ کی، تصویر کے کیپشن میں شفقت محمود کوسالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئےلکھا کہ میرے بابا!آپ اچھی صحت اور ان گنت کامیابیوں کے ساتھ خوشحال ہوں۔ آپ ہم پر ہمیشہ کے لئے چمکیں۔

سوشل میڈیا پر خبر کے سامنےآنے پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔یہ یہی نہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر  اداکارہ کی جانب سے متعدد مرتبہ والد اور والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔گزشتہ برس فروری میں اداکارہ نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ تین بہنیں ہیں۔

اداکارہ تارامحمود نےٹی وی کے مشہور ڈراموں دیارِ دل، محبت صبح کا ستارہ ہے، رازِ الفت، سنو چندا ، انا اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔شئیر کی گئی تصویر پر صارفین ملےجلے تبصرے کررہے ہیں اور حیرانگی کااظہار بھی کیاجارہا ہے کہ اتنے برسوں سے وہ لاعلم رہے، اداکارہ نےوالد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئےلکھا کہ اللہ آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے اور آپ کو لمبی صحت والی زندگی عطا کرے۔آمین۔

View this post on Instagram

A post shared by Tara Mahmood (@tararara247)

M .SAJID .KHAN

Content Writer