ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کامیگامنصوبوں سےمتعلق اہم فیصلہ

 پنجاب حکومت کامیگامنصوبوں سےمتعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلیٰ کے ترجیحی میگاپراجیکٹس پر کام تیز، ایل ڈی اے کا کریم بلاک فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبے کے لئے آٹھ کنال اراضی ایکوائر کرنے کا فیصلہ، پنجاب یونیورسٹی سے سات کنال جبکہ نجی بینک سے ایک کنال اراضی ایکوارئر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے نئے منصوبوں کی فزیکل پلاننگ شروع کردی ہے، اس حوالے سے کریم بلاک فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبے کے لئے آٹھ کنال اراضی ایکوائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جناح ہسپتال سے کریم بلاک کی جانب پنجاب یونیورسٹی سے سات کنال اراضی لی جائے گی، جبکہ کریم بلاک کی طرف نجی بنک کی ایک کنال اراضی ایکوائر ہوگی۔

  ایل ڈی اے مجموعی طور پر چار کروڑ سے زائد اراضی ایکوائر کرے گا، فلائی اوور کے نیچے سے انڈر پاس گزرنے کے باعث اراضی لینا لازمی ہے، انجنئیرنگ ونگ کے مطابق فلائی اوور کی ایک لین کو تکنیکی طور پر وائڈ اینگل دے کر گزارا جائے گا، چیف انجینئر کے مطابق ڈی سی لاہور سے لینڈ ایکوزیشن کا نوٹیفکیشن اور پراسیس مکمل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، پی ڈی ڈبلیو پی سے فنڈز جاری ہوتے ہی منصوبوں پر عملی کام شروع ہوجائے گا۔

دوسری جانب فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے لگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیروزپور روڈ پر کوٹ لکھپت سبزی منڈی کی جگہ نئے ہسپتال کی تعمیر کے لئے رواں سال کام شروع کرنے کا اعلان کیاتھا ۔ بیوروکریسی نےوزیراعلیٰ کے اعلان کو ہوا میں اُڑا دیا ہے۔

محکمہ بورڈآف ریونیونےابھی تک اس ہسپتال کو زمین ہی آلاٹ نہیں کی ،جبکہ محکمہ خزانہ میں ہسپتال کی تعمیر  کے لئےبجٹ جاری کرنےکا کوئی ریفرنس تاحال نہیں پہنچا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے نئے ہسپتال کی تعمیر لیے سست روی کامظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer