زائد فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی شامت

زائد فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی شامت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ مالی بے ضابطگی کیس، بورڈ کی پانچ بڑے تعلیمی اداروں کو بلیک لسٹ کرنے کی استدعا، سی ایف ای کالج، گریس کالج، مسلم انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس، حمزہ پولیٹیک اور مڈ سٹی کالج کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے خط ارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی سے بلیک لسٹ کی استدعا کی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور، ٹیوٹا، پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو بھی استدعا کی گئی۔ خط میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ کالجز کے خلاف بورڈ نے ایف آئی آر کا اندراج کروایا جس پر اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں۔

زائد فیسوں کے کیس میں بورڈ انتظامیہ تاحال 1 کروڑ 70 لاکھ کی ریکوری کروا چکی ہے۔ خط کے مطابق کالجز نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو مبینہ 50 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ مذکورہ کالجز سے مزید ریکوری جاری ہے، فوری طور پر بلیک لسٹ کر کے طلبہ کو دیگر کالجز کی مائیگریشن کی اجازت دی جائے۔