عثمان علیم: لاہور ,ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن میں دیہی علاقوں تک رسائی کے لیے 42 سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی، پنجاب حکومت نے تین ارب 90 کروڑ 90 لاکھ کی منظوری دے دی۔
لاہور ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن میں دیہی علاقوں تک رسائی کے لیے سڑکوں کی تعمیر پر پنجاب حکومت نے تین ارب 90 کروڑ 90 لاکھ کی منظوری دے دی، منصوبے کے تحت دیہی علاقوں تک رسائی کے لیے سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور ، قصور، ننکانہ ، اوکاڑہ شیخوپورہ، ٹوبہ، جھنگ فیصل آباد کے دیہی علاقوں تک سڑکوں کی تعمیر کی جائےگی، محکمہ تعمیرات و مواصلات منصوبے پر عملدرآمد کروائے گا،رواں مالی سال منصوبے کے لیے دو ارب 65 کروڑ کی رقم جاری کی جائے گی، لاہور ساہیوال اور فیصل آباد کی 42 سکیمیں اس منصوبے کے تحت مکمل کی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت صرف انہی سڑکوں کی تعمیر کی جائیں گی جہاں گزشتہ چار سالوں سے روڈ کی تعمیر نہ ہوئی ہو، لاہور ڈویژن میں ایک ارب 39 کروڑ کی لاگت سے دیہی علاقوں تک رسائی کے لیے 91 کلو میٹر طویل 12 سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی،فیصل اباد ڈویژن میں ارب 40 کروڑ کی لاگت سے 126 کلو میٹر طویل 19 سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی جبکہ ساہیوال ڈویژن میں ایک ارب 14 کروڑ کی لاگت سے 70 کلو میٹر طویل 8 سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ۔