خوشحالی سروے، سکول جزوی طور پر بند ہونے کا امکان

خوشحالی سروے، سکول جزوی طور پر بند ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) خوشحالی سروے کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگانے سے کئی سکول جزوی طور پر بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیاں لگانے کی مذمت کردی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر چودھری سرفراز کا کہنا ہے کہ سروے ڈیوٹیاں، ب فارم، اے سی آرز کیلئے اساتذہ پر دباؤ نظام تعلیم کیخلاف سازش ہے، اساتذہ کو مفلوج بنا کر پنجاب کا نظام تعلیم تباہ کیا جارہا ہے، جبکہ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ پرائمری اور مڈل سکول دوبارہ کھلنے جارہے ہیں، اساتذہ پہلے ہی والدین سے ب فارم کے حصول کی اذیت میں مبتلا تھے اب انہیں سروے پر لگا دیا گیا ہے، اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیاں بند نہ کی گئیں تو احتجاج ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کرنا شروع کر دیئے، لاہور میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے، ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز سکول رائیونڈ 2 اور گورنمنٹ بوائز سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے 3 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹاؤن میں ایک اور ایل جی ایس جوہرٹاؤن میں 2 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

کورونا مثبت آنے والے اساتذہ میں شامین رمضان، تسلیم اکرم، حذیفہ شاہد، اشرف ہدایت شامل ہیں، شعیب اصغر، فضل احمد، ثقلین مصطفیٰ اور ماریہ حفیظ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، مذکورہ اساتذہ کو سکول سے چھٹی دیدی گئی ہے، محکمہ صحت نے کورونا کے شکار اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer