ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی سے طلبہ کی لاش ملنے کا معمہ حل، فوٹیج سامنے آگئی

یونیورسٹی سے طلبہ کی لاش ملنے کا معمہ حل، فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: مقامی یونیورسٹی سے طالبہ کی لاش ملنے کا معمہ، پولیس نے مرکزی ملزم اسامہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کی طالبہ کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑنے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آ گئی۔

نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقع مقامی یونیورسٹی میں طالبہ مریم کو مردہ حالت میں کوئی اور نہیں بلکہ اسکا ساتھی اسامہ ہی چھوڑ کر آیا، گجرات سے یونیورسٹی فیس جمع کرنے آنے والی مریم کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے واقع کا مقدمہ اسامہ اور اسکے دوست اویس کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا۔

واقع کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسامہ اور اسکا دوست اویس گاڑی میں مریم کی لاش ٹیچنگ ہسپتال پہنچے جہاں اویس گاڑی میں ہی سوار رہا اور اسامہ ہاتھوں پر مریم کی لاش اٹھائے ایمرجنسی میں داخل ہوتا ہے، اسامہ اور اویس دونوں مریم کی لاش ایمرجنسی میں چھوڑنے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس نے گاڑی اور ملزم اسامہ کی شناخت ہونے پر اسامہ کو گرفتار کر لیا اور دوسرے ملزم اویس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 23 سالہ مریم کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہو گا۔

یاد رہے گزشتہ روز پولیس نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مقامی یونیورسٹی سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد  ہوئی تھی، لاش کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے بھی  کر لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم دو لڑکے لاش کو ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔