پبلیشرزکیلئےبری خبر

پبلیشرزکیلئےبری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)حکومت نے پرائیوٹ پبلیشرز کے لئےایک اور مصیبت کھڑی کردی ،ملک بھر میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کا معاملہ،پرائیوٹ پبلیشرز کو بغیراجازت کتابیں پرنٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف این او سی حاصل کرنے والے پبلیشرز کتابیں پرنٹ کرسکیں گے، پبلیشرز کو کتابیں چھاپنے کے لئےپی سی ٹی بی سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرائیوٹ پبلیشرز  کے لئےایک اورمصیبت کھڑی کردی۔ ملک بھر میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کا معاملہ،رواں سال تمام پبلیشرز کو بغیر اجازت کتابیں پرنٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صرف این او سی حاصل کرنے والے پبلیشرز کتابیں پرنٹ کرسکیں گے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پبلیشرز کو این او سی جاری کرے گا۔

پرائیوٹ پبلیشرز کو کتابیں چھاپنے کے لئےپی سی ٹی بی سے اجازت لینا ہوگی۔پرائیوٹ پبلیشرز پی سی ٹی بی کی جاری کردہ ہدایت کےمطابق کتابیں پبلش کریں گے۔قوانین و ضوابط سے ہٹ کر پبلشیرز کو کتابیں چھاپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف پی سی ٹی بی کے جاری کردہ رولز کےمطابق کتابیں پبلشن کرنا ہوں گی۔پرائیوٹ پبلیشرز حکومتی فیصلے سے بے روز گاری میں اضافہ ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer