محکمہ جنگلات نے سرسبز پاکستان مہم پر کٹ لگا دیا

محکمہ جنگلات نے سرسبز پاکستان مہم پر کٹ لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) وزیر اعظم کی سرسبز پاکستان مہم کو ناکام بنانے میں محکمہ جنگلات پیش پیش، جلو کے قریب درجنوں تناور اور سرسبز و شاداب درخت ناکارہ ظاہر کرکے کاٹ دئیے گئے۔

محکمہ جنگلات کے افسران نے ناکارہ اور خستہ درختوں کی آڑ میں جاندار سایہ دار درخت بھی کٹوا دئیے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے بی آر بی نہر اور جلو سائڈ پر 266 درختوں کی نیلامی کر دی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات لاہور کی جانب سے 21 لاکھ 14 ہزار 9 سو 70 روپے میں نیلامی کی گئی۔

محکمہ جنگلات لاہور کے افسران ٹھیکیدار کی جانب سے سایہ دار درختوں کو کاٹنے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی سرسبز پاکستان مہم کو ناکام بنانے میں محکمہ جنگلات کے افسران پیش پیش ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر ایک طرف گرین پاکستان مہم تو دوسری طرف سرسبز درختوں کو کاٹا جانے لگا ہے۔