ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈراما "میرے پاس تم ہو" کے اختتام پر شائقین کا ردرعمل

ڈراما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)مقبول ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو اختتام پذیر ہوگیا ، اختتام دانش کی موت سے ہوا اور شائقین کا ملاجلا ردعمل بھی رہا ۔
مقبول ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو سینماگھروں میں دکھایا گیا اورکیو سینما گلبرگ میں شائقین کی کثیرتعداد نے سینما گھر میں آخری قسط دیکھی،ڈرامے کا مرکزی کردار دانش ہمایوں سعید اپنی بے وفا بیوی مہوش (عائزہ خان) کے گھر آہی جاتا اور وہاں اسے دل کا دورہ پڑتا جس سے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

ڈرامے کے اختتام پر شائقین کا ملاجلا ردعمل رہا، ایک شائق نے تو کہا کہ کل دانش کی رسم قل ہے سبھی آجائیں۔ ڈراما شائقین میں اس حد تک مقبول ہوا کہ سینما گھروں میں آخری قسط دکھائی گئی،  ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے میں مرد اور عورت کے کرداروں کو نمایاں کیا ہے انہیں تنقید برداشت کرنا آتی ہے۔
ڈرامے کی آخری قسط سے جہاں بے وفائی کرناگناہ بتایا گیا وہیں محبت کرکے بے وفائی کرنے کا دکھ بھی نمایاں کیا گیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer