ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی ہلچل کے خاتمے کیلئے جہانگیر ترین ان ایکشن

سیاسی ہلچل کے خاتمے کیلئے جہانگیر ترین ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے تحفظات دور کرنے کیلئے جہانگیر ترین لاہور پہنچ گئے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ فاروڈ بلاک ہے نا کوئی پریشر گروپ ہے۔

پنجاب میں سیاسی ہلچل کے خاتمے اور افہام تفہیم کیلئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ہم خیال گروپ کے تحفظات پر غور کیا گیا، ملاقات میں سیاسی امور اور عمومی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانگیر ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے، نہ پریشر گروپ۔ اتحادی جماعت کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی ناکام رہیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے, ہمارا مقصد نیک اور درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔