ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکی مالکان کا سرکاری گندم ملنے تک کاروبار بند رکھنے کا اعلان

چکی مالکان کا سرکاری گندم ملنے تک کاروبار بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) آٹا چکی مالکان  نے سرکاری گندم ملنے تک کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا جس سے لاہور میں آٹے کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

آٹے کے بحران کے پیش نظر مارکیٹوں اوربازاروں میں بیس کلو کا تھیلا دستیاب ہی نہیں، جس کے باعث شہری مہنگے داموں کھلا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہر میں کھلا آٹا 50 سے 60روپےفی کلومیں فروخت ہورہا ہے، شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت اپنے تمام تر دعوؤں کےباوجودآٹےکےبحران پر قابو نہیں پا سکی۔

دوسری طرف لاہورآٹاچکی اونرز ایسوسی ایشن کی کال پر شہرکی آٹا چکیاں تیسرے روز بھی بند ہیں، لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کےمطابق ضلعی انتظامیہ نے تاحال اُنہیں سرکاری گندم کے کوٹے کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ انکو ہراساں کر کے مہنگے داموں خریدی جانیوالی گندم کا آٹا45 روپے فی کلو میں فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ فلور ملز کی جانب سے آٹے کی کوئی قلت نہیں اور حکومت انہیں جتنی گندم فراہم کرتی ہے وہ اسکےمطابق آٹا پیس کر مارکیٹ میں فراہم کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer