ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: مہنگائی سے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے بُری خبر، شہر میں مرغی کا گوشت بارہ روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زندہ مرغی آٹھ روپے اضافے کے بعد ایک سو اکہتر روپے جبکہ مرغی کا گوشت بارہ روپے اضافہ کے بعد دو سو اڑتالیس روپے فی کلو ہو گیا۔

تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور انڈے آٹھ روپے کمی کے بعد ایک سو چودہ روپے فی درجن ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے اب مرغی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دُور ہو چکی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer