سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہوسکی

سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسب علی: سبزیوں کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت ممکن نہ ہو سکی۔ شہری منافع خوروں کے ہاتھوں پریشان، کہتے ہیں حکومت کم از کم سبزیوں کی اپنے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق فروخت کوہی یقینی بنالے۔

شہر میں منافع خور مافیا کی سرگرمیاں جاری ہیں، منافع خور مافیا سرکاری قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے کی بجائے من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے میں مصروف ہے جبکہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنیوالے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لمبی تان کر سو گئے ہیں۔

شہر میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر پانچ روپے فی کلو مہنگے ہو کر اسی روپے لیکن ٹماٹر اسی سے سو، پیاز ساٹھ سے ستر، آلو پچاس، لہسن تین سو پچاس، ادرک چار سو، شلجم چالیس، گوبھی ساٹھ، گاجر پچاس، مولی بیس، سبز مرچ ایک سو ساٹھ، ہرا دھنیا ایک سو ساٹھ روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ منافع خور مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer