ایل ڈی اے ایونیو ون کو سرسبز و شاداب بنانے کا فیصلہ

ایل ڈی اے ایونیو ون کو سرسبز و شاداب بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اٹھارہ سال سے بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ایل ڈی اے ایونیو ون کو سرسبز و شاداب بنانے کا فیصلہ، پی ایچ اے نے شجرکاری، لینڈ اسکیپنگ، پودوں کی دیکھ بھال اور پارکوں کی بحالی کیلئے ایل ڈی اے سے 29 کروڑ 69 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے۔

پارکس اینڈ ہرٹیکلچر اتھارٹی نے شجرکاری، لینڈ اسکیپنگ، پودوں کی دیکھ بھال اور پارکوں کی بحالی کیلئے تحریری طور پر ایل ڈی اے سے 29 کروڑ 69 لاکھ کے فنڈز مانگ لئے ہیں۔

  پی ایچ اے نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کو لکھے گئے خط میں فنڈز کا تقاضا کیا ہے، کچھ روز قبل ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید اور ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی، پی ایچ اے نے سرکاری سکیموں اور منصوبوں میں ہارٹیکلچر کیلئے مختص فنڈز کا تقاضا بھی کیا تھا.

پی ایچ اے نے ایونیو ون سکیم کی شجرکاری اور پارکوں کی ازسر نو بحالی کیلئے ڈویلپمنٹ چارجز کے ہیڈ سے فنڈ مانگے ہیں، پچاس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان درخت اور پودے بھی لگائے جائیں گے، دیکھ بھال کیلئے مالی، عملہ اور واٹر باوزرز، ٹریکٹر ٹرالیاں بھی درکار ہوں گی، اٹھارہ سال سے ایونیو ون کے پارک بیابان اور گرین بیلٹیں اجاڑے کا منظر پیش کررہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer