زاہد چوھدری:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے رواں برس خود کئے گئے داخلوں کی میرٹ لسٹ جاری کر دی۔ 41.25 فیصد کے حامل امیدوار ایم بی بی ایس اور 43.85 فیصد نمبروں والے بی ڈی ایس میں داخل کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو رواں برس کے دوران پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی جانب سے کئے گئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کی میرٹ لسٹ موصول ہوگئی ہے۔
تیرہ میڈیکل اور چھ ڈینٹل کالجز نے میرٹ لسٹ فراہم کی ہے۔ دس میڈیکل اور پانچ ڈینٹل کالجز کی میرٹ لسٹیں تاحال موصول نہیں ہوسکیں۔ یو ایچ ایس کو موصول ہونے والی میرٹ لسٹوں کے مطابق اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس کا میرٹ 44.18 فیصد اور بی ڈی ایس کا میرٹ 71.61 فیصد رہا۔
سنٹرل پارک میڈیکل کالج میں 53.43 فیصد ، سہارا میڈیکل کالج کا کم سے کم میرٹ 47.12 فیصد ، راشد لطیف میڈیکل کالج کا میرٹ 67.72فیصد ، ایف ایم ایچ میڈیکل کالج کا میرٹ 77.20 اور بی ڈی ایس کا میرٹ 75.67 فیصد رہا۔
آمنہ عنایت کالج کا میرٹ 70.22 ، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا ایم بی بی ایس کا میرٹ 64.79 اور بی ڈی ایس کا میرٹ 60 فیصد رہا رہبر میڈیکل کالج کا میرٹ 78.94 اور رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا 77.50 ، سیالکوٹ میڈیکل کالج 48.24 ، بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 70.59 ،عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 85.19 ، اسلام میڈیکل کالج کامیرٹ 41.25 اور اسلام ڈینٹل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 43.85 فیصد رہا۔
فریال ڈینٹل کالج شیخوپورہ کا میرٹ 61.53 اور مارگلہ ڈینٹل کالج راولپنڈی کا میرٹ 56.11 فیصد رہا۔