عرفان قریشی:شائقین کرکٹ کےساتھ ساتھ کرکٹرزبھی پاکستان سپرلیگ میں چھٹی ٹیم کےاضافہ کوکرکٹ سمیت کھلاڑیوں کےلیئےبہترین اقدام سمجھتے ہیں۔
سٹی فورٹی ٹوسے خصوصی گفتگو میں قومی ٹیم کے آل راونڈر بلاول بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے دوایڈیشن پانچ ٹیموں کے مابین منعقد ہوئؑے لیکن تیسرے ایڈیشن کی خصوصیت چھٹی ٹیم ملتان سلطان کا اضافہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ملتان سلطان کے اضافہ سے کرکٹ مقابلہ سخت ہوگا اور نوجوان کھلاڑیوں کونئی فرنچائز کے زریعے کھیلنے کے مواقع ملے گے۔ ٹیم کمبینیشن سے متعلق بلاول بھٹی نے بتایا کہ ملتان سلطان میں شعیب ملک سمیت قومی ٹیم کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دنیا بھر کی کلبز کو چیمپیئن بنانے والے سوئنگ کے سلطان بھی ملتان سلطان کو جیت کے قریب لے جا سکتے ہیں۔،