ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ہائی وے اتھارٹی پرساڑھے9 ارب سیلز ٹیکس عائد

نیشنل ہائی وے اتھارٹی پرساڑھے9 ارب سیلز ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر ساڑھے9 ارب روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی 5 سال سے پی آراے کو ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر ساڑھے 9 ارب روپے سیلز ٹیکس عائد کرکے این ایچ اے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ پنجاب ریونیواتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 8 ارب 14 کروڑ روپے سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔

پی آراے نے این ایچ اے کو تعمیراتی کاموں، ٹھیکوں، معائنہ اورمرمت و بحالی کی سروسز پر دوسرے آرڈر کے تحت ایک ارب 36 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے سیلز ٹیکس کی مد میں واجب الادا رقم ریکور کرنے کیلئے سیلز ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔