ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی میئر مشتاق مغل کی زیر صدارت "محفوظ بسنت" منانے کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی میئر مشتاق مغل کی زیر صدارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرحان یامین:ڈپٹی میئر مشتاق مغل کی زیر صدارت "محفوظ بسنت" منانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لاہوری ہو اور بسنت کا شوقین نہ ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

بادامی باغ میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی میئرمشتاق مغل کا کہنا تھا کہ بسنت لاہوریوں کا پسندیدہ تہوار تھا۔ جس کی وجہ سے لاہوریئے مہمان نواز مشہور تھے۔ فیسٹیول کے ساتھ ہی لاہور سے مثبت سرگرمیاں بھی ماند پڑھ گئی ہیں۔ کئی سالوں سے لاہور شہر میں بسنت کا تہوار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیمیکل اور تندی ڈور بنانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محفوظ انداز میں بسنت منانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اگر ایک روز کے لیے موٹر سائیکل پر بھی پابندی لگا دی جائے تو بسنت محفوظ رہ سکتی ہے۔