شاہین عتیق: مقدمات کی تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر50تھانوں کے تفتیشی افسران کی طرف سے بھجوائے گے چالان اعتراضات لگا کر واپس کردیے گئے۔ پراسیکیوشن نےڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور سی سی پی او کو کارروائی کے لیے مراسلے بھجوا دیے۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن نے مقدمات کی تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر50تھانوں کے تفتیشی افسران کی طرف سے بھجوائے گے چالان اعتراضات لگا کر واپس کردیے۔ پراسیکیوشن نے سب سے زیادہ چالان مانگامنڈی تھانے کے بھجوائے جن کی تعداد 14 تھی۔ دوسرے نمبرپر تھانہ قلعہ گجرسنگھ پولیس کے تھے جن کی تعداد 10 تھی۔
اسی طرح دیگرتھانوں کے 5 سے 8چالان واپس بھجوائے گئے۔ پراسیکیوشن نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور سی سی پی او کو مراسلے بھجوائے کہ تفتیشی افسران کے خلاف تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر کارروائی کی جائے۔ ان کو پابند کیا جائے کہ جو چالان ان کو ٹھیک کرنے کے لیے بھجوائے گئے ہیں ان کو فوری طور پر واپس کریں۔