قصیر کھوکھر:چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پولیو کے خاتمہ اور مہم کی ازخود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اضلاع کے ڈی سی موجود تھے۔
چیف سیکرٹری نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام اضلاع کے ڈی سی کو از خود نگرانی کرنے اور ایک آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو یونین کونسل کی سطح پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کرنے اور عوام سے اس حوالے سے رابطہ مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری نے پولیو کے حوالے سے کم نمائندگی والے علاقوں میں نمائندگی بڑھانے اور فوری طور پر چار ہزار نئے پولیو ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دی۔
کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے آٹھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کئی اضلاع کے ڈی سی کو پولیو کے حوالے سے کارکردگی بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ضلی اور تحصیل سطح کے پولیس کی مہم کے سلسلہ میں دورے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔