ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ٹاون: بیکن ہاوس سکول سسٹم میں بچوں کے لیے سالانہ سپورٹس گالا

فیصل ٹاون: بیکن ہاوس سکول سسٹم میں بچوں کے لیے سالانہ سپورٹس گالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمل دلدار) فیصل ٹاؤن بیکن ہاؤس سکول میں پری نرسری اور پرائمری کے بچوں کے لیے سالانہ سپورٹس گالا "بلیو ان می" کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیکن ہاؤس میں ہونے والے سالانہ سپورٹس گالا میں مختلف ریسز کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں یونی کورن ریس،سپون ریس ، ہرڈلز ریس اور دیگر شامل ہیں، ایک جیسے لباس پہنے بچے سپورٹس گالا سے خوب محظوظ ہوتے رہے، تقریب میں ہیڈ مسٹرس بیکن ہاؤس شازیہ حسنین اور بشریٰ خان نے خصوصی شرکت کی ، شازیہ حسنین کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما بھی ہوتی ہے۔

تقریب میں والدین نے بھی خصوصی شرکت کی اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی، والدین کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے، بچوں کی جانب سے پریٹی اور کراٹے پرفارمنس بھی کی گئی ، بچوں کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈے کا انتظار پورا سال رہتا ہے۔

بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہوتی ہیں، بیکن ہاؤس میں منعقدہ سپورٹس گالا میں بھی بچوں نے مختلف گیمز کھیلیں اور ریسز میں حصہ لے کر خوب مزے کیے۔